ڈاکٹر شاہ محمد تبریزی کے لئے اعزاز

in Articles, Tahaffuz, April 2011, شخصیات, مو لا نا شہز ا د قا د ری تر ا بی

جامعہ کراچی نے PHD کی ڈگری جاری کردی

جامعہ کراچی نے کلیہ معارف اسلامیہ میں تحقیق کی تکمیل پر ڈاکٹر شاہ محمد تبریزی کو ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D) کی ڈگری عطا کی ہے۔ ڈاکٹر تبریزی نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل اپنا ضخیم مقالہ ’’عہد نبوی کی نعتیہ شاعری‘‘ کے موضوع پر تحریر کیاہے۔ اس موضوع پر ڈاکٹریٹ کے لئے لکھا جانے والا یہ پہلا مقالہ ہے، جس میں ڈیڑھ سو سے زائدصحابہ و صحابیات کا نعتیہ کلام یکجا کیا گیا ہے۔ یہ مقالہ سات ابواب پر مشتمل ہے جس میں شاعری کے حوالے سے قرآن کا نقطہ نظر، احادیث نبویہ کی روشنی میں شاعری، حضورﷺ کا ذوق شعری، شعرائے خاندان رسالت کی نعت، صحف قدیم کی نعت نبویہ، جنات کی نعتیہ شاعری، نعتیہ شاعری میں سوانحی، حیاتی اور تاریخی عناصر کا ارتقاء، حضورﷺ کی ولادت سے ایک ہزار سال قبل (اب سے ڈھائی ہزار سال قبل) کہی گئی نعت، شعرکی حکمت و عظمت، اولین عربی نعتیہ قصائد اور عہد نبوی کے غیر مسلم شعراء و شاعرات کا نعتیہ کلام جیسے دقیق موضوعات شامل ہیں۔

ماہنامہ تحفظ کی جانب سے ہم ڈاکٹر شاہ محمد تبریزی صاحب کو اس خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہ محمد تبریزی صاحب نے ہمیشہ رہنے والا کام کیا ہے۔ یہ ڈاکٹر صاحب کی سالہا سال کی محنت کا نچوڑ ہے۔

اﷲ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کی اس کاوش کو قبول ومنظور فرمائے، ہماری دعا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کی یہ کاوش ہر مسلمان کے گھر میں پہنچے اور مسلمان اس سے بھرپور استفادہ کریں۔

ڈاکٹر صاحب کو رب کریم نظربد اور حاسدوں کے حسد سے محفوظ فرمائے۔ آمین

روزنامہ جنگ کراچی کے لئے بھی یہ اعزاز کی بات ہے کہ انہی کے ورکرز میں سے ایک ورکر نے اتنا عظیم کام کیا جس پر جتنا ناز کیا جائے، کم ہے