لیاری گینگ وار اور نام نہاد جہادی تنظیموں میں خفیہ اجلاس لیاری سمیت شہر کے مختلف دیگر علاقوں میں تخریب کاری اور بھتے کی وصولی پر غور

in Tahaffuz, October 2014, متفرقا ت

3

 

Click Image To View Larger

٭ کراچی (نمائندہ خصوصی) لیاری گینگ وار سرغنہ شاہد ایم سی بی والا، لیاری بزرگ کمیٹی کے رکن عبدالمجید سربازی اور جہادی تنظیموں کے درمیان خفیہ اجلاس، لیاری سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں تخریب کاری اور بھتے کی وصولی پر غور۔ میٹنگ میں اسلحہ، ڈیلر فرید بلوچ بھی شامل۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے لیاری کے علاقے گل محمدی لین، لیاری جنرل اسپتال احمد شاہ بخاری مسجد میں ایک خفیہ اجلاس ہوا۔ جس میں گینگ وار سرغنہ شاہد رحمن عرف شاہد ایم سی بی والا، لیاری بزرگ کمیٹی کے کارکن مولانا عبدالمجید سربازی، اسلحہ ڈیلر فرید بلوچ اور جہادی تنظیموں کے دہشت گردوں نے شرکت کی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں لیاری سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں تخریب کاری، تاجروں اور دکانداروں سے بھتے کی وصولی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہد ایم سی بی والا نے فرید بلوچ کو اسلحہ و گولیوں کے لئے دو کروڑ کی رقم دی۔ فرید بلوچ کا تعلق لشکر جھنگوی سے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جہادی تنظیموں کے دہشت گردوں نے دوبارہ لیاری میں پناہ حاصل کرلی ہے کیونکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مضافاتی علاقوں میں ان کا جینا اجیرن کررکھا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک جہادی تنظیموں کے دہشت گردوں کا لیاری میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔