کتاب پر تبصرہ

in Tahaffuz, August-September 2014, متفرقا ت

کتاب کا نام: العقائد
مصنف: حضرت علامہ مولانا مفتی رسول بخش قادری
صفحات: 92 ہدیہ: 70 روپے ناشرِ: مکتبۃ الاسلام کراچی
تبصرہ: موجودہ نازک دور میں بدعقیدگی بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ بدمذہب پوری قوت کے ساتھ مسلمانوں کو راہ راست سے ہٹانے میں مصروف عمل ہیں مگر افسوس کہ ہمارا سنی مسلمان عقائد اہلسنت کا علم حاصل نہ کرنے کی وجہ سے ان کے دام فریب میں آجاتا ہے۔
اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے حضرت علامہ مولانا مفتی رسول بخش قادری صاحب مدظلہ العالی نے ایک عام فہم اور مدلل کتاب کا تحفہ اس اُمّت کو دیا۔ 27 موضوعات پر مدلل سوالاً جواباً کتاب ’’العقائد‘‘ جوکہ عام مسلمانوں اور طلبہ و طالبات کے لئے انمول تحفہ ہے۔ یہ کتاب ہرگھر کی ضرورت ہے۔ اگر ہمارا سنی اس کتاب میں موجود آیات اور احادیث یاد کرلے تو ممکن ہی نہیں کہ کوئی بدمذہب اس کے سامنے کھڑا رہ سکے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے عقیدے کا علم سیکھیں اور دوسروں تک بھی یہ پیغام پہنچائیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں نبی پاکﷺ کے نام پر اپنا سب کچھ لٹانے والی ہوں۔
کتاب ملنے کے پتے
٭ ضیاء الدین پبلی کیشنز شہید مسجد کھارادر کراچی
٭ ضیاء ٹیپ اینڈ کیسٹ نزد شہید مسجد کھارادر کراچی
٭ مکتبہ رضویہ آرام باغ کراچی
٭ خطیب و امام جامع مسجد فیضان اولیاء میمن سوسائٹی کھڈہ مارکیٹ کراچی
خوشخبری
اگر کوئی شخص ایصال ثواب اور دینی خدمت کی نیت سے یہ کتاب فی سبیل اﷲ تقسیم کرنا چاہتا ہے تو اسے خصوصی رعایت دی جائے گی
رابطہ کیجئے: 0302-2430388
مولانا غلام حیدر: 0300-4343409 جناب امیر بخش: 0336-3878551