٭… پڑوسی سے مت لڑو، وہ جھگڑا باقی رہے گا اور لوگ تمہاری باتیں کرتے پھریں گے

(حضرت سیدنا ابوبکر رضی اﷲ عنہ)
٭… جب تم کسی عالم کو دنیا پر مائل دیکھو تو سمجھ لو کہ دین میں ناقص ہے

(حضرت سیدنا عمر رضی اﷲ عنہ)
٭… ہر حال میں انسان کو صبر کرنا چاہئے ورنہ ندامت نصیب ہوگی

(حضرت سیدنا عثمان رضی اﷲ عنہ)
٭… انار کو اس کی جھلی کے ساتھ جو دانوں پر لپٹی رہتی ہے، کھانا چاہئے کیونکہ وہ مقوی معدہ ہے (حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اﷲ عنہ)
٭… غیر عورت کو دیکھنے والے مردوں اور غیر مردوں کودیکھنے والی عورتوں پر حضور اکرمﷺ نے لعنت کی ہے

(حضرت سیدنا امام حسن رضی اﷲ عنہ)
٭… جب زمانہ تجھے تکلیف دے تو مخلوق کی طرف مائل نہ ہو

(حضرت سیدنا امام حسین رضی اﷲ عنہ)
٭… جب اﷲ تعالیٰ تم پر انعام کرے تو الحمدﷲ کہو۔ جب کوئی امر غمناک کرے تو لاحول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم کہو 

(حضرت سیدنا امام باقر رضی اﷲ عنہ)
٭… غیبت اور چغل خوری سے بچو، یہ لوگوں کے دلوں میں عداوت کا بیج بوتی ہے (سیدنا جعفر صادق رضی اﷲ عنہ)
٭… سر کے اگلے بالوں کا سفید ہونا باعث برکت ہے

(سیدنا امام علی رضا رحمتہ اﷲ علیہ)
٭… جس نے اﷲ کے لئے کسی کو بھائی بنایا، اس نے جنت میں گھر بنایا

(سید محمد جواد رحمتہ اﷲ علیہ)
٭… بے عمل عالم اس چوپایہ کی طرح ہے، جس کا بوجھ خواہ لکڑی ہو یا کتابیں، وہ اسے اٹھائے ہوئے ہے

(حضرت شیخ مصلح الدین سعدی)
٭… جس حال پر تم کو اﷲ تعالیٰ رکھے تو اس سے اعلیٰ یا ادنیٰ کی طرف انتقال طلب نہ کرو

(حضرت سیدنا غوث اعظم رحمتہ اﷲ علیہ)
٭… مرید پر واجب ہے کہ وہ صرف اپنے شیخ کے طریقہ پر ہی کلام کرے

(سید ابراہیم دسوتی رحمتہ اﷲ علیہ)
٭… ایمان کی حقیقت توکل کی حفاظت کرنا ہے

(حضرت سیدی داتا گنج بخش رحمتہ اﷲ علیہ)
٭… لوگ غفلت میں پڑے سورہے ہیں۔ جب مرتے ہیں ہوشیار و خبردار ہوتے ہیں

(ابوبکر بن شیبہ)