٭ موت اپنے مابعد کے حالات کے مقابلہ میں آسان ہے اور ماقبل کے حالات کے مقابلہ میں سخت ہے (سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ)
٭ توبہ کی تکلیف سے گناہ کا چھوڑ دینا زیادہ آسان ہے (سیدنا حضرت عمر رضی اﷲ عنہ)
٭ اﷲ سے ڈرو اور اپنی جماعت کے ساتھ رہو (سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اﷲ عنہ)
٭ تو حلم اور بردباری کے بغیر متواضع نہیں ہوسکتا (سیدنا حضرت علی رضی اﷲ عنہ)
٭ علم سیکھو اگر علم حفظ کرنے کی استطاعت نہ ہو تو اسے لکھ کر اپنے گھروں میں رکھو۔ (سیدنا امام حسین رضی اﷲ عنہ)
٭ اگرچہ رزق تقدیر میں تقسیم ہوچکے ہیں لیکن کسب میں انسان کا حرص کرنا اچھا ہے (سیدنا امام حسین رضی اﷲ عنہ)
٭ غیبت اور چغل خوری سے بچو یہ لوگوںکے دلوں میں عداوت کا بیج بوتی ہے (سیدنا امام جعفر صادق رضی اﷲ عنہ)
٭ گناہوں کے ساتھ انسان کی موت اس کی ناک کی موت سے بڑی ہے (سیدنا جواد رضی اﷲ عنہ)
٭ جو دلوں میں شک رکھتے ہیں نظر رحمت و شفقت سے محروم رہتے ہیں (اویس قرنی رحمتہ اﷲ علیہ)
٭ اگر تو چاہتا ہے کہ لوگوں سے مستغنی رہے تو قناعت لازم کر (ابو الحسن شاذلی رحمتہ اﷲ علیہ)
٭ اﷲ تعالیٰ کی اطاعت قلب سے ہوتی ہے قالب سے نہیں (غوث اعظم رحمتہ اﷲ علیہ)
٭ دل صاف نہیں ہو تو تمام جسم میں فساد بپا ہوگا (امام غزالی رحمتہ اﷲ علیہ)
٭ اسلام غریبوں ہی میں ظاہر ہوگا اور عنقریب غریبوں ہی میں رہ جائے گا۔ (مجدد الف ثانی رحمتہ اﷲ علیہ)
٭ دشمن کو خواہ وہ تم کو کمزور نظرآئے، حقیر مت جانو (بابا فرید  شکر گنج رحمتہ اﷲ علیہ)
٭ جو خواب دیکھتے وقت سوچتا نہیں اس کی بیشتر باتیں مہمل اور غلط ہوتی ہیں (شیخ سعدی رحمتہ اﷲ علیہ)
٭ گناہ کسی نہ کسی صورت میں انسان کو پریشان رکھتا ہے (ابن ساک)
٭ اگر گناہ کرو تو کسی ایسی جگہ جائو جہاں خدا نہیں ہے (علامہ اقبال رحمتہ اﷲ علیہ)
٭ ماہ کی اصل خوبصورتی اس کی محبت ہے میری ماں دنیا کی سب سے خوبصورت ماں ہے (مولانا محمد علی جوہر)