About Us

in Articles

ویب سائٹ کا مقصد:

الحمدﷲ! ہمارا ادارہ ایک عرصے سے میگزین اور کتابوں کے ذریعے دین ِ اسلام کی خدمت، اسلامی عقائد و نظریات کا تحفظ اور باطل کی سرکوبی کررہا ہے مگر ترقی یافتہ دور کے اعتبار سے یہ بھی ضروری تھا کہ ہم کمپیوٹر کے ذریعے، ویب سائٹ کے ذریعے اس اہم کام کو گھر گھر پہنچائیں تاکہ وہ تعلیم یافتہ طبقہ جو مساجد، مدارس اور علماء کرام کی صحبت سے دُور ہے اور وقت نہیں نکال پاتا، گھر بیٹھے معلومات حاصل کرے، اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کا سامان کرے اور اسلام دشمن سازشوں سے واقف ہوکر اس کا بھرپور مقابلہ کرے۔

آپ کا تحفظ:

زیر نظر ویب سائٹ اور میگزین، یہ ہم سب کا ہے، یہ آپ کا بھی ’’تحفظ‘‘ ہے اور ہمارا بھی ’’تحفظ‘‘ ہے۔ یوں سمجھ لیجئے کہ یہ گویا پوری اسلامی دنیا اور پھر اس کے واسطے سے انشاء اللہ پوری انسانیت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گا لہٰذا آپ بھی اپنے مضامین، خدمات اور اپنی ذات کو اس چینل کے ذریعے اللہ کے حضور پیش کریں تاکہ آپ کا یہ ’’تحفظ‘‘ پوری دنیاکے مسلمانوں کا ہردلعزیز ’’تحفظ‘‘ بن جائے اور یہ صرف اور صرف آپ سب کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائٹ کی پذیرائی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

شکایت:

ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ اس ویب سائٹ میں وہ سب کچھ میسر ہو جو دورِ حاضر کی ضرورت ہے، باوجود اس کے اگر کسی ساتھی کو کوئی شکایت ہو تو وہ فورا ہمیں ای میل کریں اور اپنی شکایت نوٹ کروائیں۔ ہم آپ کی شکایت کو علماء کرام کے درمیان رکھیں گے۔ پھر ان سے اس شکایت کا ازالہ چاہیں گے اور شکایت موصول ہونے سے ہم آپ پر کوئی تنقید نہیں کریں گے بلکہ خندہ پیشانی کے ساتھ آپ کی شکایت کو پڑھ کر اس کا ازالہ تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

مقصد:

اس ویب سائٹ کے اجراء کے کئی مقاصد ہیں، مگر بنیادی مقاصد جس کے ذریعے ہم انشاء اللہ مسلمانوں کی اصلاح کا ذریعہ بنیں گے، وہ یہ ہیں
1: اسلامی عقائد ونظریات کا تحفظ
2: مسلمانوں کے ایمان کا تحفظ
3: اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کی نقاب کشائی
4: مسلمانوں کے شرعی اور روحانی مسائل کا حل
5: سائنس، ٹیکنالوجی اور اسلام

آپ کے خطوط:

آپ اس ویب سائٹ کو ملاحظہ فرما کر اپنی ای میلز ہمیں بھیجیں۔ ہم آپ کی ای میلز کو ویب سائٹ کے ای میلز کے شعبے میں شامل کریں گے۔ اس طرح آپ بھی اس ویب سائٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ کی ای میلز میں کوئی ایسی بات ہو جو مسلمانوں کے لئے نفع بخش ثابت ہوجائے۔

تجاویز:

دنیا کا کوئی بھی شعبہ ہو، اس کے متعلق کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس میں کوئی غلطی نہیں ہے کیونکہ غلطی انسان کی فطرت میں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اس ویب سائٹ میں بھی کوئی ایسی غلطی یا کمی رہ گئی ہو جو آپ کی تجویز سے پوری ہوسکتی ہے اور آپ کی تجویز ہماری ویب سائٹ کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے لہٰذا اپنی تجاویز اور آراء ہمیں بھیجیں۔