Editorial / اداریہ

in Articles

نحمدہٗ ونصلی ونسلم علیٰ رسولہ الکریم
اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم

بسم اللہ الرّحمن ا لرّحیم

خدا ایسی قوت دے میرے قلم میں
کہ بد مذہبوں کو سُدھارا کروں میں

موجودہ دور بے راہ روی کا دور ہے،مادیت کا دور ہے۔ ہرطرف اسلام مخالف سازشیں جاری ہیں۔عالمِ یہودیت اسلام اور مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہے۔ وہ ہر لمحہ سازشوں میں مصروف ہے کہ کسی طرح مسلمانوں کا مقام اُن سے چھین لیا جائے اور مسلمانوں کے ایمان و اعتقاد کو متزلزل کیا جائے تاکہ مسلمان فقط نام کا مسلمان رہ جائے۔ اپنے اسی مذموم مقصد کی تکمیل کیلئے عالمِ یہودیت تھوڑے تھوڑے عرصے بعد نئی نئی چالیں چلتا ہے۔ کبھی اسلام کو دہشت گرد مذہب کہا جاتا ہے،کبھی مسلمانوں کو دہشت گرد قوم کہا جاتا ہے ،کبھی جہاد کے خلاف صدا بلند کی جاتی ہے،کبھی قرآن مجید کی بے حرمتی کی جاتی ہے ، کبھی قرآن مجید کو جلانے کی باتیں کی جاتی ہیں،کبھی توہین آمیز خاکے بنائے جاتے ہیں اورپھر اُسے اظہارِ رائے کا حق کہا جاتا ہے۔کبھی جھوٹے نبوت کے دعویدار کھڑے کیے جاتے ہیں، کبھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو حضور نورِ مجسم ﷺ سے برتر ثابت کرنے کی سازش کی جاتی ہے، کبھی رحمۃ اللعالمین ﷺ کو اپنے جیسا بشر ثابت کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جاتاہے،کبھی یہ کہا جاتا ہے کہ سید ِ عالم ﷺ کو دیوار کے پیچھے کا علم نہیں تھا اور کبھی مزاراتِ اولیاء کے خلاف منظم پروپیگنڈہ مہم چلائی جاتی ہے۔
ان تمام سازشوں کے پیچھے عالمِ یہودیت ہے جو کسی نہ کسی طرح مسلمانوں کے ایمان کو متزلزل کرنے میں مصروف ہے۔لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان اپنے عقائد و معمولات کا بھرپور تحفظ کریں اور اسی تحفظ کیلئے ہمارے ادارے نے ایک ویب سائٹ کا اجراء کیا ہے جو کہ اسلام اور مسلمانوںپر اور اسلامی عقائد پر ہونے والے اعتراضات کا جواب دے کر اسلامی عقائد و نظریات کا تحفظ کریگی۔
آئیے ہم مل کر اس جدوجہد میں شامل ہوجائیں اور اس ویب سائٹ کے ذریعے اسلام دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملادیں۔