آپ کے مسائل کا روحانی حل

نوکری نہ ملنے کا حل
مسئلہ نمبر 1115: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں کافی عرصہ سے نوکری کی تلاش میں ہوں مگر کوئی امیدی نظر نہیں آرہی ہے۔ آپ مہربانی کرکے میرے لئے کچھ کریں‘ بہت مایوس ہوچکا ہوں۔  (افتخار ‘ملتان)
حل: آپ یہ وظیفہ کریں ہر نماز کے بعد یا دن میں کسی وقت اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف درمیان میں یاعزیز 1000 بار پڑھ سجدے میں جاکر دعا کریں اور آپ کے مسائل کے مطابق تعویذات آپ کو ارسال کردیئے گئے ہیں۔ اس پر عمل کریں انشاء اﷲ تمام مسائل ضرور حل ہوجائیں گے۔
گھریلو پریشانی کا حل
مسئلہ نمبر 1116: محترم جناب پیر محمد کاشف منیر قادری صاحب! میں نے آپ کو فون کیا تھا گھریلو پریشانیوں کے سبب جو آپ نے وظیفہ بتایاتھا اس پر عمل کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ ہمارے گھر میں ہم پر شک کیا جاتا ہے اورپانی کے کولر وغیرہ اپنے کمرے میں رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ہم یہ عمل نہیں کرسکتے لہذا ہمارے مسئلے کے حل کے لئے کوئی اور راستہ بتائیں یا تعویذات دیں تاکہ ہم اس پر آسانی سے عمل کرسکیں۔(شریف‘ سیالکوٹ)
حل: آپ یہ وظیفہ کریں ہر نماز کے بعد یا دن میں کسی وقت اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف درمیان میں یا اﷲ یارافع 313 بار پڑھ کر سجدے میں جاکر دعا کریں اور آپ کے مسائل کے مطابق تعویذات آپ کو ارسال کردیئے گئے ہیں۔ اس پر عمل کریں انشاء اﷲ تمام مسائل ضرور حل ہوجائیں گے۔
رشتے کی بندش کا حل
مسئلہ نمبر 1117: مکرمی جناب پیر محمد کاشف منیر قادری صاحب! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے میں اور میرے والدین سخت پریشان ہیں۔ استخارہ کرکے اصل صورتحال سے آگاہ کریں؟     (ماریہ ‘ ملیر)
حل: آپ کے رشتے میں بندش ہے اس کے لئے آپ یہ وظیفہ کریں ہر نماز کے بعد یا دن میں کسی وقت اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف درمیان میں یا شکور 300 بار پڑھ کر سجدے میں جاکر دعا کریں اور آپ کے مسائل کے مطابق تعویذات آپ کو ارسال کردیئے گئے ہیں۔ اس پر عمل کریں انشاء اﷲ تمام مسائل ضرور حل ہوجائیں گے۔
بے اولادگی کا حل
مسئلہ نمبر 1118: جناب ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہماری شادی کو تین سال ہوگئے لیکن ابھی تک اولاد جیسی نعمت سے محروم ہیں۔ ہم نے ان تین سالوں میں بہت علاج کروایا لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا‘ برائے مہربانی کوئی وظیفہ ارسال فرمائیں؟ (محمد اویس‘ سکھر)
حل: آپ یہ وظیفہ کریں ہر نماز کے بعد یا دن میں کسی وقت اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف درمیان میں یا باری المصور 41 بار پڑھ کر سجدے میں جاکر دعا کریں اور آپ کے مسائل کے مطابق تعویذات آپ کو ارسال کردیئے گئے ہیں۔ اس پر عمل کریں‘ انشاء اﷲ تمام مسائل ضرور حل ہوجائیں گے۔
جن کے سائے کا حل
مسئلہ نمبر 1119: جناب محترم پیر محمد کاشف منیر قادری صاحب! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں اگر بلب جلاکر کمرہ سے چلا جاتا ہوں تو واپس آتا ہوں تو بند ہوتا ہے اور اگر نہیں جلاتا ہوں تو واپس آتا ہوں تو جلا ہوا ہوتا ہے۔ ایک چیز کو ایک جگہ پر رکھتا ہوں تو دوسری جگہ پر ہوتی ہے۔ سارے گھر والوں سے بولتا ہوں تو کوئی نہیں مانتا۔ میں بہت پریشان ہوں۔ آپ برائے مہربانی میرا مسئلہ حل کریں۔(نیاز ‘ فیصل آباد)
حل: آپ پر جن کا سایہ ہے۔ اس کے لئے آپ یہ وظیفہ کریں۔ ہر نماز کے بعد یا دن میں کسی وقت اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف درمیان میں یا حفیظ 313 بار سجدے میں جاکر دعا کریں اور آپ کے مسائل کے مطابق تعویذات آپ کو ارسال کردیئے گئے ہیں اس پر عمل کریں انشاء اﷲ تمام مسائل ضرور حل ہوجائیں گے۔
روحانیت سیکھنے کے لئے
جناب پیر محمد کاشف منیر قادری صاحب! میں روحانیت سیکھنا چاہتا ہوں۔ برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں ؟(منصور‘ کوئٹہ)
حل: آپ کو روحانیت سیکھنے کا فارم ارسال کیا جارہاہے‘ اس کو پر کرکے ارسال کریں

Leave a Reply