مولانا محمد شہزاد قادری ترابی کی انگریزی زبان میں پہلی کتاب

in Tahaffuz, October-November 2010, متفرقا ت

کتاب کا نام:
Path of the Virtuous  Sirautul Abrar
صراط الابرار (نیکوں کا راستہ)
صفحات: 128            ہدیہ : 250 روپے
تبصرہ: اس کتاب میں شرک و بدعت کی تعریف ، اقسام، علم غیب، نوروبشر، انگوٹھے چومنا، مزارات پر حاضری، عرس، برسی، چہلم، سوئم، یارسول اﷲ کہنا، میلاد منانا، نذرونیاز، حاضر و ناظر، اذان سے قبل اور بعد درود وسلام پڑھنا، عظمت انبیاء اور کونڈے کے متعلق 77 اعتراضات کے قرآن و حدیث کی روشنی میں جوابات دیئے گئے ہیں۔ انگریزی زبان میں صراط الابرار پہلی مرتبہ شائع ہوئی۔ پوری کتاب آرٹ پیپر پر شائع کی گئی ہے، نہایت ہی خوبصورت کتاب ہے۔
اگر آپ خود انگریزی نہ پڑھ سکتے ہوں تو اسے خرید کر پڑھے لکھے افراد تک پہنچائیں۔ مخیر حضرات کو تحفے میں دیں تاکہ ہمارے اسلامی عقائد دلائل کے ساتھ ان تک پہنچ جائیں۔
نوٹ: ایک سو بیس روپے کے ڈاک ٹکٹ بھیج کر مکتبہ فیضان اشرف شہید مسجد کھارادر کراچی کے پتے سے گھر بیٹھے منگوائیں۔
٭٭٭٭


کتاب کا نام۔ ہم نماز کس کے پیچھے ادا کریں؟
صفحات: 80
ہدیہ: 50 روپے
تبصرہ: نماز کی اہمیت و فضیلت، باجماعت نماز کی اہمیت، گستاخ و بے ادب امام کا حکم، صحابہ کرام کا عمل، جب سجدہ اﷲ ہی کو کرنا ہے تو پھر گستاخ کے پیچھے نماز کیوں نہیں پڑھتے، دیوبندی، اہلحدیث اور سعودیوں کے باطل عقائد اور مسلک حق کے عقائد میں فرق، سعودیوں نجدیوں کی ظالمانہ تاریخ، جب سعودیوں کے پیچھے نماز نہیں ہوتی تو حج کیسے ہوجاتا ہے۔ اس کتاب میں ان تمام سوالات کے جوابات دلائل کی روشنی میں دیئے گئے ہیں۔
نوٹ: 30  روپے کے ڈاک ٹکٹ بھیج کر مکتبہ فیضان اشرف نزد شہید مسجد کھارادر کراچی کے پتے سے گھر بیٹھے منگوائیں