صاحبزادہ فضل کریم کو گرفتار کیا جائے،
وہ بھارتی ایجنٹ ہے، مفتی محمد نعیم
05-10-10 بروز بدھ جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم کو گرفتار کیا جائے، وہ بھارتی ایجنٹ ہے۔ اس بیان کو بروز جمعرات بتاریخ06-10-10  کو ملک پاکستان کے تمام اخبارات نے شائع کیا۔مفتی نعیم نے مسلک حق اہلسنت کے رہنما صاحبزادہ فضل کریم صاحب پر یہ الزام لگایا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی مفتی نعیم سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ بغیر ثبوت کے علمائے اہلسنت پر الزام کیوں لگایا؟ شاید آپ بھول گئے ہیں کہ آپ نے علمائے اہلسنت کو بھارتی ایجنٹ کہہ کر ہمیں علمائے دیوبند اور دارالعلوم دیوبند کے حقائق کھولنے پر مجبور کیا ہے۔ہم اس الزام کے جواب میں اخباری اور تاریخی دستاویزات پیش کرکے عوام سے یہ رائے لیں گے کہ اب وہ بتائیں اور فیصلہ کریں کہ بھارتی ایجنٹ کون ہیں؟ علمائےاہلسنت یا علمائے دیوبند؟

دیوبندی جماعت جمعیت علماء ہند کے اجلاس میں سونیا گاندھی کو خصوصی طور پر بلایا

سو سالہ جشن دارالعلوم دیوبند میں مسلمانوں کی قاتل
اندرا گاندھی کو خصوصی طور پر بلایا
جہاد کشمیر رکوانے کے لئے بھارت نے علمائے دیوبند کو خصوصی ذمے داریاں سونپ دیں

دیوبندی عالم جہاد کشمیر رکوانے کے لئے سرگرم
سوال: زیر نظر سرخی امت اخبار کی ہے جس میں تحریر ہے کہ جمعیت علمائے ہند جوکہ دیوبندیوں کی مرکزی جماعت ہے۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ دیوبندی رہنما کے اس کارنامے کی کسی دیوبندی جماعت نے مذمت کیوں نہیں کی؟

علمائے دیوبند ہمیشہ کانگریسی ہی رہے اور اب بھی کانگریسی ہیں
زیر نظر تصویر میں کانگریسی لیڈر سونیا گاندھی کے ساتھ علمائے دیوبند بیٹھے ہیں۔ یہ تقریب علمائے دیوبند نے منعقد کی ہے جبکہ سونیا گاندھی اس میں مہمان خصوصی ہیں
٭٭٭

 

دارالعلوم دیوبند میں ہندو پنڈتوںکی شرکت اور خصوصی خطاب
دارالعلوم دیوبند نے کشمیر کو بھارت کااٹوٹ انگ قرار دیا
ہفت روزہ تکبیر کو انٹرویو دیتے ہوئے حریت رہنما سید علی گیلانی نے علمائے دیوبند کو کانگریسی قرار دیا
دیوبندی مولوی اسعد مدنی نے جہاد کشمیر کو بغاوت قرار دیا
دیوبندی عالم نے کشمیر میں جہاد کو بغاوت اور شہداء کو شہید کہنے سے انکار کردیا
سوال: ہندوستان کے دیوبندی عالم مولوی اسعد مدنی نے کشمیر میں جہاد کو بغاوت اور شہید ہونے والوں کو شہید نہیں بلکہ باغی کہا۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ کیا مولوی صاحب نے ایک لاکھ کشمیری شہداء کو گالی نہیں دی؟ کیا شہداء کے گھر والوں کو تکلیف نہیں دی؟


قارئین کرام! خود فیصلہ کریں:
ان تمام تاریخی دستاویزات کو ملاحظہ فرمانے کے بعد قارئین کرام خود فیصلہ کریں کہ علمائے اہلسنت کو بھارتی ایجنٹ قرار دینے والے خود دیوبندی بھارتی ایجنٹ ہیں یا علمائے اہلسنت؟