دیوبندی دارالعلوم کا فتویٰ: نماز جنازہ کے بعد دعا مانگنا بدعت ہے

in Tahaffuz, December 2010, آ ئينہ کيو ں نہ دوں

دیوبندی عالم مولوی اسعد تھانوی کا عمل: ڈاکٹر عمران فاروق کی نماز جنازہ کے بعد دعا کروائی گئی
ہمارا سوال: جب دیوبندی فرقے میں نماز جنازہ کے بعد دعا مانگنا بدعت ہے، تو پھر دیوبندی مولوی اسعد تھانوی نے دعا کیوں کروائی؟
اب مولوی اسعد تھانوی پر کیا فتویٰ لگے گا؟ گمراہ یا بدعتی؟

دیوبندیوں کی مسجد صفہ میں دن مقرر کرکے سوئم کا انعقاد اور سوئم میں مولوی اسد دیوبندی سمیت کثیر علمائے دیوبند کی شرکت
ہمارا سوال: جب دیوبندی فرقے میں دن مقرر کرکے سوئم کا انعقاد بدعت ہے تو پھر دیوبندیوں نے شریف آباد میں اپنی مسجد صفہ میں سوئم کیوں رکھا؟ اور سوئم میں دیوبندی مولوی اسد دیوبندی، مولوی قاری عبدالحی، مولوی عبداﷲ، مولوی جنید خان، مفتی نذیر احمد، مفتی محمد عثمان، مولوی ذکریا قاسمی سمیت کثیر علمائے دیوبند نے کیوں شرکت کی۔ اب ان پر کیا فتویٰ لگے گا؟ گمراہ یا بدعتی؟