سندھی اجرک، ٹوپی ڈے منانے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں، یوم فاروق اعظم پر عام تعطیل دی جائے، مفتی نعیم

in Tahaffuz, January 2011, آ ئينہ کيو ں نہ دوں

سندھی اجرک، ٹوپی ڈے منانے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں، یوم فاروق اعظم پر عام تعطیل دی جائے، مفتی نعیم

مفتی نعیم صاحب سے ہمارے سوالات
سوال: جب آپ کے نزدیک سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے منانے میں شرعاًکوئی قباحت نہیں تو پھر بزرگان دین کے ایام منانے میں کیا قباحت ہے؟
سوال: آپ کے نزدیک تو ایام منانا بدعت ہے، اب سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے کیسے جائز ہوگیا؟
سوال: کیا کبھی حضرت عثمان غنی مولیٰ علی، امام حسن، حضرت امیر معاویہ اور امام حسن رضوان اﷲ علیہم اجمعین کے دور میں حضرت عمر فاروق رضی اﷲ عنہ کے یوم شہادت پر عام تعطیل ہوئی یا کبھی تعطیل کا مطالبہ کیاگیا؟
سوال: جس طرح آپ نے محرم کے موقع پر امن وامان قائم رکھنے کا مطالبہ کیا ہے، کبھی میلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے چاہنے والوں سے یہ مطالبہ کیوں نہیں کرتے کہ وہ میلاد کے جلوسوں پر اپنی مساجد سے حملے نہ کریں؟

کیا کبھی دور رسالتﷺ میں اللھم لبیک کانفرنس منائی گئی

سوال: اہلحدیث فرقے کی مرکزی جماعت، جماعۃ السنہ کی جانب سے سالانہ ’’اللھم لبیک کانفرنس‘‘ منعقد کیا گیا۔  ہمارا سوال یہ ہے کہ اہلسنت کے ہر عمل کو بدعت قرار دینے والی جماعت ثابت کرے کہ کیا کبھی حضورﷺ نے اللھم لبیک کانفرنس منعقد کی تھی؟ کیا کبھی صحابہ کرام علیہم الرضوان نے اللھم لبیک کانفرنس منعقد کی تھی؟ کیا کبھی تابعین نے اللھم لبیک کانفرنس منعقد کی تھی؟

عوام کو حج سے روکنے والے مفتی نعیم، خود اہل خانہ سمیت حج پر روانہ ہوئے

مفتی نعیم سے سوال
سوال: آپ نے اس بیان کے آخر میں کہا ہے کہ مسلمان حج بیت اﷲ پر جانے اور عیدالاضحی کے موقع پر جانور ذبح کرنے کے بجائے اس کی رقم متاثرین سیلاب کو دے دیں۔ حالانکہ آپ خود نہ صرف تنہا بلکہ اہل خانہ کے ساتھ حج بیت اﷲ کے لئے جاتے ہوئے یہ بیان دے رہے ہیں۔ کیا یہ منافقت نہیں کہ خود اپنے اہل خانہ کو لے کر لاکھوں روپے حج پر خرچ کریں مگر دوسروں کو منع رہے ہیں؟
اپنا عمل کچھ اور دوسروں کیلئے فتویٰ کچھ؟