فرانس میں خواتین کے حجاب یا برقعہ پہننے پر پابندی

in Tahaffuz, May 2011, متفرقا ت

فرانس میں خواتین کے حجاب یا برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق بروز پیر 11 اپریل 2011ء سے ہوگا۔ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والی خواتین سے باز پرس ہوگی اور انہیں پولیس اسٹیشن بھی لے جایا جاسکتا ہے اس کے علاوہ برقعہ پہننے والی خواتین کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ اس طرح فرانس یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں خواتین کے حجاب یا برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ہم فرانس کی اسلام دشمن حکومت کی اس سازش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ آزادی اظہار اور انسانی حقوق کی بات کرنے والے فرانس کے اس اقدام پر محو تماشائی کیوں؟ کیا اسے فرانس کی اسلام دشمن پالیسی سمجھ اجائے؟ فرانس کے اس ظالمانہ و جابرانہ اقدام پر عالم اسلام کی بے حسی اور خاموشی افسوسناک ہے جو اپنی کرسی کو بچانے کے تو ہر حربے استعمال کرتے ہیں مگر جب اسلامی قوانین کے خلاف کوئی ملک اقدامات کرتا ہے تو یہ خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں۔