اﷲ تعالیٰ کے ولی کے مزار پر حملہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ذمہ داری قبول کرلی…

in Tahaffuz, May 2011, آ ئينہ کيو ں نہ دوں

٭ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بم دھماکے ایجنسیاں کرواتی ہیں۔ یہ بات کہنے والوں کو میرا جواب یہ ہوتا ہے کہ کیا ایجنسی کے لوگ جنات ہیں، جو حملے کرتے ہیں؟ نہیں بلکہ انسان ہیں اور بظاہر کلمہ گو ہیں۔ ان کے دل میں مزارات اولیاء کے متعلق عداوت ہے، وہ ایجنسیوں کا سہارا لے کر یہ کام کرتے ہیں۔ ثبوت اگلے صفحات پر ملاحظہ فرمائیں۔

گرفتار بمبار کا بیان ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان مزارات پر جانیوالوں کو امریکیوں سے بڑے کافر کہتے ہیں

٭ بچ جانے والے خودکش نے اقرار کیا کہ مجھے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سرکردہ رہنمائوں نے بھیجا تھا جوکہ مزارات اولیاء کے مخالف ہیں اور اولیاء اﷲ کے مزارات پر حاضری دینے والے اہلسنت کو امریکیوں سے بڑے کافر سمجھتے ہیں۔

  قاری نے ذہن سازی کی، جنت اور متبرک ہستیوں کا لالچ دیا، لہذا میں بم باندھ کر نکل پڑا

٭ عمر بمبار کی ذہن سازی کرنے والے قاری کس گروپ کا ہے۔ یہ وہی گروپ کا کارندہ ہے جو لوگ مزارات کو شرک و بدعت کے اڈے قرار دے کر ان پر حاضری دینے والوں کو مشرک اور بدعتی کہتے ہیں۔ نذرونیاز جوکہ دراصل ایصال ثواب کا نام ہے، اسے حرام کہتے ہیں۔ یارسول اﷲﷺ کہنا ان کے نزدیک شرک ہے۔

کالعدم جماعتوں کے پاس بہت اسلحہ اور خودکش بمبار موجود ہیں، ان کو اسلحہ کون فراہم کرتاہے؟

٭ مزارات اولیاء کے دشمنوں کو بھارت اور ارمیکہ اسلحہ فراہم کرتا ہے کیونکہ بم دھماکوں کے بعد بھارتی اور روسی ساخت کے چھرے اور میٹریل برآمد ہوتے ہیں لہذا ماننا پڑے گا کہ امریکہ، روسی ساخت کا اسلحہ اور بھارت اپنا اسلحہ انہیں فراہم کرتا ہے۔ کالعدم مذہبی جماعتیں بھارتی اور امریکی ایجنٹ ہیں