موجودہ دور میں ایمان کو بچانا مشکل ہوگیا ہے۔ ہر طرف مسلمانوں کو اﷲ تعالیٰ‘ قرآن مجید‘ کلمہ طیبہ اور اسلام کے نام پر گمراہ کیا جارہا ہے۔ مسلمانوں پر شرک و بدعت کے فتوے لگائے جاتے ہیں۔ ہر سوء بے راہ روی اور فتنوں کا دور دورہ ہے۔

بدمذہبوں کی ہر مسجد‘ ہر منبر‘ ہر جلسے‘ ہر اجتماع اور ہر فرد کی زبان سے سواداعظم اہلسنت کے عقائد و معمولات پر شرک و بدعت کے فتوی جاری رہتے ہیں‘ جس کی بناء پر فساد کا ایک ایسا دروازہ کھلا کہ مسلمانان اہلسنت میں اشتعال پھیل گیا۔ ہم نے اس فتنے کو دبانے کے لئے ’’کڑوا سچ‘‘ کے نام سے ایک کتاب تحریر کی جوکہ عوام اہلسنت میں بے حد مقبول ہوئی۔ پھر اس کے کچھ عرصے بعد ’’بدعتی کون؟‘‘ کے نام سے ایک کتاب تحریر کی۔ یہ کتاب بھی عوام اہلسنت میں بے حد مقبول ہوئی۔

ان دونوں کتب میں اخباری تراشے‘ وہابیوں اور دیوبندیوں کی کتابوں اور رسائل کے عکس لگائے گئے ہیں۔ ہر ہر چیز باحوالہ اور مستند ہے۔ ان دونوں کتابوں میں ہم نے ہم نے صرف اپنے بھائیوں کے عقائد کے تحفظ اور ہم پر شرک و بدعت کے فتوے لگانے والوں سے سوالات کئے ہیں؟

سوال: جشن میلاد مصطفیﷺ ناجائز مگر جشن دارالعلوم دیوبند؟

سوال: ولادت رسولﷺ منانا ناجائز مگر مودودی کا یوم ولادت منانا؟

سوال: اولیاء اﷲ کی یاد میں محافل ناجائز مگر مفتی محمود‘ مفتی شامزئی‘ مفتی جمیل اور لدھیانوی کی یاد میں محافل؟

سوال: حضورﷺ کے عطائی علم غیب کا انکار مگر اپنے مولویوں کے لئے علم غیب ماننا؟

سوال: جلوس میلادﷺ ناجائز‘ مگر یوم پاکستان‘ میتوں کے جلوس‘ کشمیر کے جلوس اور دیگر مواقعوں پر جماعت اسلامی‘ جمعیت علماء اسلام‘ جماعۃ الدعوہ اور سپاہ صحابہ کا جلوس نکالنا؟

سوال: بزرگوں کے مزارات پر اعتراض‘ مگر اپنے مولویوں کی پکی قبریں بنوانا؟

سوال: غوث و خواجہ سے نسبت جوڑنا ناجائز مگر ہندو پڈتوں‘ ہندو لیڈروں اور عیسائی یہودیوں سے میل ملاپ؟

سوال: حنفی‘ مالکی‘ شافعی اور حنبلی لکھنا ناجائز مگر اپنے ناموں کے ساتھ سلفی‘ لکھنوی‘ دہلوی لکھنا؟

سوال: بزرگوں کے مزارات پر حاضری ناجائز مگر خود حاضری دیں تو عین اسلام؟

سوال: میلاد مصطفیﷺ کانفرنس‘ غوثیہ کانفرنس منانا ناجائز مگر قرآن کانفرنس‘ شہداء کانفرنس‘ اہلحدیث کانفرنس کا انعقاد؟

اس قسم کے کئی سوالات ہیں جو ہم نے شرک و بدعت کے فتوے لگانے والوں سے کئے ہیں مگر الحمدﷲ آٹھ برس ہوچکے‘ کوئی فتویٰ لگانے والا اس کا جواب نہ دے سکا۔ بلکہ ان کی قوم خود ان سے پوچھتی ہے کہ عقائد و معمولات اہلسنت کو شرک و بدعت کہتے ہو اور خود دوسرے راستے سے یہی کام کرتے ہو‘ کیا یہ صحیح ہے؟

ہمارا یہ سوالیہ جملہ وہابیوں اور دیوبندیوں کو اس قدر برا لگا یعنی ہم نے ’’ان کوآئینہ دکھایا تو برا مان گئے‘‘ اور اپنی اصلیت پر آگئے۔ پولیس کے ذریعے ان دو کتب کی فروخت کو رکوانے کی سازش کی گئی۔ یہ سازش صوبہ پنجاب میں اپنے عروج پر ہے۔ وہابی اور دیوبندی مکاتب فکر کے لوگوں نے لاہور شہر کی پولیس کے پاس آئی ایس آئی کے ذریعے لیٹر بھجوائے کہ وہ ’’کڑوا سچ‘‘ اور ’’بدعتی کون؟‘‘ نامی دونوں کتابوں کی فروخت رکوائیں چنانچہ پچھلے کچھ ماہ سے اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ لاہور پولیس داتا دربار مارکیٹ میں موجود اہلسنت کے کتب خانوں کے مالکان کو ہراساں کررہی ہے‘ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

حکومت اور انتظامیہ کو یہ دو کتب نظرآتی ہیں‘ مگر جو کتابیں وہابیوں‘ دیوبندیوں نے لکھ کر مسلک حق اہلسنت‘ عوام اہلسنت اور معمولات و عقائد اہلسنت پر شرک و بدعت کے فتوے لگائے‘ وہ مارکیٹ میں کھلے عام فروخت ہورہی ہیں۔ کیا وہ پولیس اور حکومت کی نظر میں نہیں؟ یہ ہم کوئی الزام نہیں لگا رہے بلکہ اس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں جن کی فہرست ملاحظہ ہو۔

تقویۃ الایمان         مصنف:شاہ اسماعیل دیوبندی +اہلحدیث

صراط مستقیم       مصنف:شاہ اسماعیل دیوبندی +اہلحدیث

 تصفیۃ العقاءد         مصنف:محمد اسحق دیوبندی

تخذیر الناس            مصنف:قاسم نانوتوی دیوبندی

براہین قاطعہ           مصنف:رشیداحمد گنگوہی دیوبندی

کتاب التوحید         مصنف :محمد بن عبدالوہاب نجدی اہلحدیث

شرک کیا ہے ؟بدعت کیا ہے؟   مصنف:حکیم عبدالخالق  اہلحدیث

زیارت مسجد مصطفی            مصنف محمد شاہد شفیق اہلحدیث

ایمان خالص                         مصنف:کیپٹن ڈاکٹر مسعود الدین عثمان توحیدی

یہ مزار یہ میلے                 مصنف:کیپٹن ڈاکٹر مسعود الدین عثمان توحیدی

دعوتِ توحید                      مصنف:حافظ ارسلان عبدالرزاق جکھولا اہلحدیث

ضربِ محمدی              مصنف:مولوی محمدجونا سکھڑی اہلحدیث

درسِ توحید                  مصنف:حافظ سراج الدین جودھپوری اہلحدیث

وفات ختم الرسل         مصنف:کیپٹن ڈاکٹر مسعود الدین عثمان توحیدی

نبی اور شہداء کی حیات       مصنف:کیپٹن ڈاکٹر مسعود الدین عثمان توحیدی

کتابِ برزخ                 مصنف:کیپٹن ڈاکٹر مسعود الدین عثمان توحیدی

فلاح کا راستہ            مصنف:کیپٹن ڈاکٹر مسعود الدین عثمان توحیدی

دعوت الی اللہ          مصنف:کیپٹن ڈاکٹر مسعود الدین عثمان توحیدی

قبر پرستی کا شرک اور اس کی بنیاد     مصنف:شمیم احمد صدیقی دیوبندی

سات مسائل           مصنف:مولوی مفتی رشید احمد دیوبندی

کتاب التوحید            مصنف:شیخ محمدبن سلیمان التمیمی اہلحدیث

حقیقت شرک          مصنف: عظیم الدین صدیقی دیوبندی

حراست توحید            مصنف:شیخ بن بازاہلحدیث

شرک اور ان کےوسائل کا بیان       مصنف: ڈاکٹرمحمد بن عبدالرحمن الخمیس اہلحدیث

بدعت کی تعریف           مصنف:شیخ صالح بن فوزان الفوازن اہلحدیث

اختلافِ امت اور صراط مستقیم      مصنف:یوسف لدھیانوی دیوبندی

ادیان باطلہ اورصراط مستقیم         مصنف:مفتی محمد نعیم دیوبندی

مسئلہ وسیلہ                 مصنف: شیخ ابن تیمیہ اہلحدیث

فتاویٰ رشیدیہ           مصنف:رشید احمد گنگوہی دیوبندی

المیہ جمعرات           مصنف:تیجانی سماوی شیعہ

آیئے عقیدے سیکھیں          مصنف:مولوی طالب الرحمن اہلحدیث

قرآن کی روشنی میں              مصنف:ڈاکٹر رضوان ندوی دیوبندی

البریلویہ                     مصنف:احسان الٰہی ظہیر اہلحدیث

کتابوں کی فہرست اس سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔ مگر ہم نے خاص خاص کتابوں کا ذکر کردیا ہے۔ یہ کتابیں کتب خانوں میں کھلے عام فروخت ہورہی ہیں مگر اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ جب ہم نے اس پروپیگنڈے کے خلاف دو کتابیں ’’کڑوا سچ‘‘ اور ’’بدعتی کون؟‘‘ تحریر کیں تو اس کو فروخت کرنے والوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔ کیا یہ انصاف ہے؟

کیا اپنے سچے مسلک کا تحفظ ہمارا حق نہیں؟ کیا عوام اہلسنت کے سامنے بدمذہبوں کی نقاب کشائی کرنا ہمارا حق نہیں؟ کیا عوام اہلسنت کو گمراہی سے بچانا ہمارا حق نہیں؟ اگر ہماری کتابوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے تو پھر ان بدمذہبوں کی کتابوں کو بھی چھوٹ نہ دی جائے۔ حالانکہ ہماری یہ کتابیں تو آئینہ ہیں جوکہ ہم نے مخالفین کو دکھایا تو برا مان گئے۔