میلاد النبی کے جلوس کو کینسل کرنے کی بات کرنیوالے مفتی نعیم سعودی عرب کی حمایت میں جلوس نکال رہے ہیں

in Articles, Tahaffuz, June 2011, آ ئينہ کيو ں نہ دوں, مو لا نا شہز ا د قا د ری تر ا بی

میلاد النبی کے جلوس کو کینسل کرنے کی بات کرنیوالے مفتی نعیم سعودی عرب کی حمایت میں جلوس نکال رہے ہیں

 

Rallies in support of Saudi dovt. by those who demand to bann Mawlid Rallies

میلاد النبی کے جلوس کو کینسل کرنے کی بات کرنیوالے مفتی نعیم سعودی عرب کی حمایت میں جلوس نکال رہے ہیں

:

مفتی نعیم سے ہمارے سوالات

سوال: میلاد النبیﷺ کے جلوس کو چار دیواری اور جلوس پرپابندی کی بات کرنے والے مفتی نعیم آج سعودی عرب کی حمایت میں کیوں جلوس نکال رہے ہیں؟
سوال: بارہ ربیع الاول کے جلوس پر یہ کہہ کر کہ اس جلوس سے عوام کو تکلیف ہوتی ہے، لہذا بند کردیاجائے۔ ہم آج مفتی نعیم صاحب سے پوچھتے ہیں کہ میلاد النبیﷺ کا جلوس تو چھٹی کے دن نکالا جاتا ہے جبکہ آپ نے یہ جلوس نماز جمعہ کے بعد کراچی کی مصروف ترین شارع پر نکالا جس سے لاکھوں شہریوں کو تکلیف ہوئی، ٹریفک جام ہوا، کیا یہ جائز ہے؟ کیا یہ حقوق العباد کی خلاف ورزی نہیں؟
سوال: ہر تنظیم اپنے اصل نام سے جلوس نکالتی ہے مگر اپنے آپ کو دیوبندی فرقے کا پیروکار کہنے والے مفتی نعیم صاحب آپ نے پورے ایم اے جناح روڈ پر جلوس کے بینر کے نیچے ’’علماء اہلسنت پاکستان‘‘ کیوں لکھا جبکہ جلوس میں دیوبندی، اہلحدیث اور کالعدم جماعتیں بھی شامل تھیں؟
سوال: آپ کی یہ ریلی سعودی عرب کی حمایت میں تھی اور ساتھ میں اسامہ بن لادن کو شامل بھی کرلیا گیا۔ کیا آپ بھول گئے ہیں کہ یہ وہی سعودی عرب ہے جس نے امریکی دبائو پر اسامہ بن لادن کی سعودی شہریت ختم کردی تھی؟
سوال: ہم اہلسنت جب میلاد النبیﷺ کا جلوس نکالتے ہیں تو آپ کا سوال یہ ہوتا ہے کہ کیا کبھی دور رسالت اور دور صحابہ میں یہ جلوس نکالا گیا؟ آج ہم آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا کبھی دور رسالت اور دور صحابہ میں تحفظ حرمین ریلی نکالی گئی؟