ہر پاکستانی کے ذہن میں ابھرنے والے سوالات

in Articles, Tahaffuz, March 2011, متفرقا ت, مو لا نا شہز ا د قا د ری تر ا بی

* ہر چھ ماہ میں یا ہر سال اس ملک میں توہین قانون رسالت کو ختم کرنے کی بات کیوں کی جاتی ہے؟

* اس ملک میں ہر قانون کا غلط استعمال ہوتا ہے مگر صرف توہین قانون رسالت کے طریقہ کار پر کیوں تنقید کی جاتی ہے؟

* پوری دنیا میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے والے امریکی اور اسرائیلی صرف پاکستان میں موجود اس قانون میں کیوں مداخلت کرتے ہیں؟

* جب عدالت میں ملعونہ آسیہ نے اپنا جرم قبول کرلیا جس کی پاداش میں اسے کورٹ نے ’’سزائے موت‘‘ کا حکم سنایا اس کے باوجود سلمان تاثیر نے اس معاملے میں مداخلت کیوں کی؟

* کیا سلمان تاثیر پر عدالت کے حکم کا احترام ضروری نہ تھا؟

* کیا سلمان تاثیر کو اپنے عہدے اور مذہب کا پاس رکھتے ہوئے قانون توہین رسالت کو کالا قانون قرار دینا زیب دیتا تھا؟

* کیا سلمان تاثیر کو پورے ملک میں صرف ایک ملعونہ آسیہ غریب اور بے قصور نظر آئی، بقیہ ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے مجبور، غریب اور بے قصور نظر نہیں آئے؟

* کیا ملک کے ایک بڑے صوبے کے گورنر کے منہ سے یہ اچھا لگتا ہے کہ وہ کہے کہ میں مولویوں کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں؟

* سلمان تاثیر گستاخ ملعونہ آسیہ کی مدد اور حمایت کرکے خود مرتد نہیں ہوگئے تھے؟

* اگر سلمان تاثیر کے ذہن میں قانون توہین رسالت کے متعلق کچھ شکوک و شبہات تھے تو انہوں نے علماء کرام اور مفتیان کرام سے رجوع کیوں نہیں کیا؟

* قانون توہین رسالت کے خلاف بات کرنے والے نام نہاد اسکالروں کو میڈیا پر کھل کر بات کرنے کا کیوں موقع دیا جاتا ہے؟ جبکہ اس کے برعکس جید علماء کرام کو اس قانون کی حمایت میں بولنے کا موقع کیوں نہیں دیا جاتا؟

* اگر آج قانون توہین رسالت کے خلاف بات نہ کی جاتی تو کیا کوئی ممتاز حسین قادری سامنے آتا؟

* علمائے کرام اور مولویوں کو انتہا پسند اور جذباتی کہنے والے کلین شیو اینکر خود کتنے جذباتی اور اپنے موقف میں کتنے انتہا پسند ہیں؟ کبھی انہوں نے یہ سوچا؟

* ممتاز حسین قادری کو انتہا پسند کہنے والے کلین شیو، نادان کالم نگار اور سیاست دان ذرا بتائیں کہ اگر سلمان تاثیر بکواس نہ کرتا تو کیا کبھی ممتاز حسین قادری اس کو موت کے گھاٹ اتارتا؟

* عیسائیوں کے پوپ ملعونہ آسیہ کی حمایت کرکے کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں، کیا ان کو فلسطین، کشمیر، افغانستان اور عراق میں ظلم و ستم کا شکار ہونے والے مسلمان نظر نہیں آئے؟

* سلمان تاثیر جس شان سے گورنر ہاؤس میں پادریوں کو بلاکر کرسمس مناتے تھے، کبھی انہوں نے اس شان سے اپنے نبی رحمتﷺ کا میلاد منایا؟

* ممتاز حسین قادری نے جب اپنا جرم قبول کرلیا ہے تو اس کا مقدمہ شریعت کورٹ میں منتقل کیوں نہیں کیا جارہا؟

* حکومت پاکستان اگر اس قانون میں ترمیم کا ارادہ نہیں رکھتی تو پھر قومی اسمبلی میں لائے گئے ترمیمی بل کو اب تک خارج کیوں نہیں کیا گیا؟

* وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ حکومت قانون توہین رسالت میں ترمیم نہیں کرے گی مگر اسی دن کے اخبار میں پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کا بیان شائع ہوا کہ توہین رسالت کے قانون میں مرحلہ وار ترمیم کی جائے گی۔ حکومت کا موقف آگے جاکر سامنے آجائے گا۔۔۔ وزیراعظم اور دیگر وزراء کے بیانات میں تضاد کیوں؟

* وزیراعظم اپنے آپ کو حضور غوث اعظمﷺ اور حضرت موسیٰ پاک شہید علیہ الرحمہ کی اولاد کہتے ہیں، اگر آج غوث اعظم رضی اﷲ عنہ اور حضرت موسیٰ پاک شہید علیہ الرحمہ اس کائنات میں جلوہ گر ہوتے تو وزیراعظم سے کس قدر ناراض ہوتے؟